تلنگانہ

تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے آٹو چلایا

انتخابی مہم کے دوران پونم پربھاکر نے حکومت کی فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کانگریس امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ وارڈ نمبر 6 میں انہوں نے قبائلی خواتین کے ساتھ روایتی رقص میں حصہ لیا جس نے مقامی افرادکے دل جیت لیے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکرنے آٹو چلایا۔ ضلع سدی پیٹ کے حسن آباد ٹاون میں بلدی انتخابات کی مہم اس وقت دلچسپ رخ اختیار کر گئی جب وزیرموصوف نے ایک منفرد انداز میں انتخابی مہم چلائی۔

متعلقہ خبریں
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی


انتخابی مہم کے دوران پونم پربھاکر نے حکومت کی فلاحی اسکیموں اور ترقیاتی کاموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کانگریس امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ وارڈ نمبر 6 میں انہوں نے قبائلی خواتین کے ساتھ روایتی رقص میں حصہ لیا جس نے مقامی افرادکے دل جیت لیے۔


کارکنوں میں جوش و خروش پیدا کرنے کے لئے وزیر موصوف نے مقامی پداماں مندر سے ایلاگو مندر تک خود آٹو رکشا چلایا۔ انہوں نے اس عمل کے ذریعہ محنت کش طبقہ اور آٹو ڈرائیوروں کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔


وزیر پونم پربھاکر نے اپنی تقریر میں اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس خبر کا حوالہ دیا کہ تین پارٹیاں (بی آر ایس، بی جے پی اور دیگر کانگریس کو روکنے کے لئے خفیہ طور پر متحد ہو چکی ہیں۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ یہ اتحاد صرف اقتدار کے لئے ہے جبکہ کانگریس عوام کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے۔