حیدرآبادسوشیل میڈیا

حیدرآباد میں عنقریب ڈبل ڈیکربس خدمات کا آغاز

ٹی ایس آرٹی سی کی جانب سے شہر کے مختلف دس روٹس پرڈبل ڈیکربس خدمات شروع کرنے کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔

حیدرآباد: ٹی ایس آرٹی سی کی جانب سے شہر کے مختلف دس روٹس پرڈبل ڈیکربس خدمات شروع کرنے کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔

موجودہ طورپرادارہ کی مالی صورتحال کودیکھتے ہوئے ادارہ 2.25 کروڑ روپے فی بس پر خرچ کرنے کے موقف میں نہیں ہے۔

اس لئے ہائیرنگ (کرایہ)طریقہ کارپرخدمات شروع کرنے کا ارادہ ہے۔ بتایا جارہاہے کہ آرٹی سی کی جانب سے عنقریب ڈبل ڈیکر بسوں کے لئے ٹنڈر کی طلبی کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

خواہشمند پارٹیوں سے مختلف روٹس پر ڈبل ڈیکر بسس چلانے کے لئے بولی لگانے کی خواہش کی جائے گی۔بولی لگانے میں کامیاب افراد کو آرٹی سی کوڈبل ڈیکر بس فراہم کرناہوگا۔

حکومت تلنگانہ کی جانب سے محکمہ آرٹی سی کو ڈبل ڈیکر بسیں حاصل کرنے کے لئے کسی طرح کامالی تعاون نہیں کیا جارہا ہے جس کے بعد آرٹی سی نے کرایہ پرڈبل ڈیکر بسیں حاصل کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پٹن چیرو‘کوٹھی‘جیڈی مٹلہ‘سی بی ایس‘افضل گنج‘مہدی پٹنم روٹس پرڈبل ڈیکر کی خدمات شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

a3w
a3w