تلنگانہ

تلنگانہ: ٹہری ہوئی لاری کو ٹراویلس کی بس نے ٹکر دے دی،10مسافرین زخمی

تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 10مسافرین زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے سداپلی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ٹہری ہوئی لاری کو ٹراویلس کی بس نے ٹکر دے دی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 10مسافرین زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے سداپلی کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ٹہری ہوئی لاری کو ٹراویلس کی بس نے ٹکر دے دی۔

متعلقہ خبریں
نظام آباد میں کانسٹیبل پرمودکا قتل، پیشہ ور چور ریاض فرار
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار


بے قابو بس ڈیوائیڈر پر چڑھ کر رک گئی، جس کے نتیجہ میں بس میں سوار 10 مسافر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ زخمیوں کو نظام آباد سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے وقت بس میں 22 مسافر سوار تھے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا۔