تلنگانہ

تلنگانہ:انٹرمیڈیٹ کے دو طلبا ایمبولنس میں امتحانی مرکز پہنچے اور وہیل چیر پربیٹھ کر امتحان تحریر کیا

انٹرمیڈیٹ کے دو طلبا نے ایمبولنس میں امتحانی مرکز پہنچ کروہیل چیر پربیٹھ کر امتحان تحریر کیا۔یہ انوکھاواقعہ تلنگانہ کے ضلع نرمل میں پیش آیا۔

حیدرآباد: انٹرمیڈیٹ کے دو طلبا نے ایمبولنس میں امتحانی مرکز پہنچ کروہیل چیر پربیٹھ کر امتحان تحریر کیا۔یہ انوکھاواقعہ تلنگانہ کے ضلع نرمل میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کانفرنس کا شاندار آغاز، 300 سے زائد علماء، مفتیان اور عالمات کی شرکت
نارائن پیٹ میں گنیش تہوار اور دیگر مذہبی تقریبات میں ڈی جے ساؤنڈ سسٹمز پر مکمل پابندی

تفصیلات کے مطابق ضلع کے دھرمور گاوں سے تعلق رکھنے والے مہیش اورسلمان دوست ہیں۔یہ دونوں بائیک پر رات میں جارہے تھے کہ ان کی بائیک کا ایک دوست نے توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ بائیک سڑک پر گرپڑی اوردونوں کے پیرمیں فریکچر آگیا۔

ان کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر ڈاکٹرس نے ان کے آپریشن کی تجویز پیش کی۔ان دونوں نے کہاکہ چونکہ وہ انٹرمیڈیٹ کے طلبا ہیں اسی لئے امتحان تحریر کرنے کے پیش نظران کا صبح سے پہلے آپریشن انجام دیا جائے۔

ڈاکٹرس نے ان کی اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے رات میں ہی ان کے پیر کا آپریشن انجام دیا جس کے بعد یہ دونوں صبح ایمبولنس کے ذریعہ اپنے امتحانی مرکز پہنچے اور وہیل چیر میں ہی بیٹھ کرامتحان تحریر کیا۔

ان طلباکا ماننا تھا کہ اگر وہ امتحان میں شریک نہیں ہوتے تو ان کی ایک سال کی محنت ضائع ہوجاتی۔