تلنگانہ

تلنگانہ: گاڑیوں کی تلاشی۔21کلوگانجہ ضبط

تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے نارکاپیٹ گاؤں کے قریب قومی شاہراہ 365 پر پیر کی شام پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 21 کلو گانجہ ضبط کر لیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ورنگل ضلع کے نارکاپیٹ گاؤں کے قریب قومی شاہراہ 365 پر پیر کی شام پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 21 کلو گانجہ ضبط کر لیا۔

متعلقہ خبریں
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر

یہ کارروائی اُس وقت کی گئی جب نلابیلی پولیس معمول کے مطابق گاڑیوں کی تلاشی لے رہی تھی۔ پولیس کو ایک گاڑی پر شبہ ہوا، جس کی مکمل تلاشی لینے پر اس میں بڑی مقدار میں گانجہ پایا گیا۔

اس گاڑی میں سوار 2افراد پروین اور ورشا جو مہاراشٹرا سے تعلق رکھتے ہیں اڑیسہ کے بالاپور علاقے سے ممبئی کی طرف گانجہ لے جا رہے تھے۔

محبوب آباد میں پولیس کی سخت نگرانی کی اطلاع ملنے کے بعد ان افراد نے اپنا راستہ بدل کر نرسم پیٹ اور ملگ ضلع کے مالم پلی ہوتے ہوئے ورنگل کی طرف جانے کا منصوبہ بنایا، لیکن نلابیلی کے نارکاپیٹ مقام پر پولیس کی تلاشی میں پکڑے گئے۔

پولیس نے دونوں ملزمین کو حراست میں لے لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔