تلنگانہ

تلنگانہ:آرٹی سی بس نہ روکنے پر دیہاتیوں کا احتجاج، ڈرائیور کو معافی مانگنی پڑی

آرٹی سی بس کو نہ روکنے پر گاوں والوں نے بس کی واپسی کے دوران اس کو روک کر احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں بس ڈرائیور نے بس کو نہ روکنے پر معافی مانگی۔

حیدرآباد: آرٹی سی بس کو نہ روکنے پر گاوں والوں نے بس کی واپسی کے دوران اس کو روک کر احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں بس ڈرائیور نے بس کو نہ روکنے پر معافی مانگی۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا

اس کے بعدہی اس کو جانے دیا گیا۔یہ واقعہ کل شب تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے اندورپلی گاوں میں پیش آیا۔تلنگانہ حکومت نے مہالکشمی اسکیم کے تحت خواتین کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی ہے۔

مقامی خواتین نے شکایت کرتے ہوئے کہاکہ ان کو دیکھ کر بس ڈرائیور نے بس کو نہیں روکا جس کے بعد مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی جنہوں نے واپسی پر اس بس کو روک دیا اوراحتجاج کیا۔

انہوں نے بس ڈرائیور کی اس حرکت پر اس پر شدید برہمی کااظہارکیا۔بعد ازاں جب ڈرائیور نے آئندہ اس طرح کی حرکت کا اعادہ نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تو اسے اور کنڈکٹر کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔