حیدرآباد

دنیا کے ممالک کے سامنے تلنگانہ کو مستقبل کی ریاست کے طور پر پیش کیا گیا:سریدھر بابو

آئی ٹی وزیر سریدھر بابو نے آئی ٹی، فارما، ڈاٹا سنٹرس، ای وی اینڈ بیٹری اور دیگر شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کئے گئے تبادلہ خیال اور یادداشت ِ مفاہمتوں کی تفصیلات سے واقف کروایا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صنعتیں سری دھر بابو نے کہا ہے کہ دنیا کے ممالک کے سامنے تلنگانہ کو مستقبل کی ریاست کے طور پر پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد 4.0منصوبہ پر وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے ساتھ ان کے امریکہ اور سیول کے دورہ کے دوران سرمایہ کاروں سے ہوئی بات چیت میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
پرگتی بھون میں عثمان الھاجری کی چیف منسٹر ریونت ریڈی اور ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ

انہوں نے ریاستی سکریٹریٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں اختتام پذیر امریکہ اور جنوبی کوریہ کے دورہ کے دوران 35ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لئے تقریباً 30 ہزار افراد کو ملازمت کے سلسلہ میں 25یادداشت ِ مفاہمتوں پر دستخط کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس دورہ کا مقصد ریاست کی کانگریس حکومت کی پالیسیوں سے واقف کروانا اور روزگار حاصل کرنا تھا۔ انہوں نے آئی ٹی، فارما، ڈاٹا سنٹرس، ای وی اینڈ بیٹری اور دیگر شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کئے گئے تبادلہ خیال اور یادداشت ِ مفاہمتوں کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آمیزان جلد ہی ریاست میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا۔