سوشیل میڈیاشمالی بھارت

70 سالہ بزرگ شخص کو کار سے 8 کیلو میٹر تک گھسیٹ کر روندیا گیا

سڑک کنارے ٹہرے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے چلاکر کاررکوانے کی کوشش پر‘ کارکا پیچھا تک کیا لیکن ڈرائیور گاڑی دوڑاتا رہا۔ لوگوں کو کارکا پیچھا کرتے دیکھ اس نے کوٹوا کے قدم چوک کے قریب اچانک بریک لگادیا۔

پٹنہ: ٹکرمارکرگھسیٹنے کے ایک اور کیس میں (اس بار بہارمیں) ایک کارایک عمر رسیدہ آدمی سے ٹکرائی اور اسے  8کلومیٹر تک گھسیٹ کر لے گئی۔ وہ بونیٹ پر پھنس گیاتھا۔ اچانک بریک لگانے پر وہ نیچے گرپڑا اور کار اسے روندکرتیزی سے وہاں سے چلی گئی۔

متعلقہ خبریں
آر سی پی سنگھ، بہار میں نئی سیاسی جماعت کا آغاز کریں گے (ویڈیو)
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ
بہار ضمنی اسمبلی الیکشن، آر جے ڈی کے 3 امیدواروں کا اعلان
اتم کمار ریڈی سے راہول گاندھی کا اظہار تعزیت
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی

یہ واقعہ بہار کے ضلع مشرقی چمپارن میں قومی شاہراہ نمبر27کا ہے۔ بوڑھے آدمی کی شناخت 70 سالہ شنکرچودھر کے طور پر ہوئی ہے جو موضع بانگڑہ کا رہنے والا تھا۔

سائیکل سوار شنکرچودھرکہاجاتا ہے کہ بانگڑہ چوک کے قریب قومی شاہراہ 27پارکررہاتھا کہ گوہاٹی گنج ٹاؤن کی طرف سے آنے والی تیز رفتار کار سائیکل کو ٹکردے دی۔ سائیکل سوار اُچھل کر بونیٹ پرجاگرا۔ اس نے وائپر کو تھام لیا جس کے سہارے وہ جھولتا رہا۔

وہ چیختارہا‘کار روکنے کیلئے آوازلگاتا رہا۔ سڑک کنارے ٹہرے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے چلاکر کاررکوانے کی کوشش پر‘ کارکا پیچھا تک کیا لیکن ڈرائیور گاڑی دوڑاتا رہا۔ لوگوں کو کارکا پیچھا کرتے دیکھ اس نے کوٹوا کے قدم چوک کے قریب اچانک بریک لگادیا۔

شنکر چودھر کار کے سامنے گرپڑا اور کار ڈرائیور اسے روندکرچلاگیا۔ شنکرچودھر کی برسرِ موقع موت واقع ہوئی۔

کوٹوا کے پولیس اسٹیشن انچارج انوج کمار نے بتایاکہ قومی شاہراہ 27 کے تمام پولیس اسٹیشنوں کوالرٹ کیاگیا۔ پپڑاکوٹھی پولیس نے کار ضبط کرلی لیکن ڈرائیور اور کار میں سوار لوگ فرار ہوگئے۔ کارمالک کا پتہ چلایاجارہاہے۔