تلنگانہ
تلنگانہ: ایلم پلی پراجیکٹ کے 8 دروازے کھول کر پانی چھوڑا گیا
پانی کے تیز بہاؤ کو قابو میں رکھنے کے لیے حکام نے پراجکٹ کے 8 دروازے کھول کر 53,050 کیوسیک پانی نچلی سطح کی طرف چھوڑ دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر بارش کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو مزید دروازے کھولنے پڑ سکتے ہیں۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع میں جاری موسلا دھار بارش کے باعث سری پدایلم پلی پراجکٹ کی آبی سطح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق پراجکٹ کی گنجائش 20.175 ٹی ایم سی ہے جبکہ موجودہ طورپر اس کی سطح19.0640 ٹی ایم سی تک پہنچ گئی ہے۔
پانی کے تیز بہاؤ کو قابو میں رکھنے کے لیے حکام نے پراجکٹ کے 8 دروازے کھول کر 53,050 کیوسیک پانی نچلی سطح کی طرف چھوڑ دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر بارش کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو مزید دروازے کھولنے پڑ سکتے ہیں۔
انتظامیہ نے پراجکٹ کے نچلی سطح میں رہنے والے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے اور مقامی عہدیداروں کو ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پراجکٹ کے قریب جانے سے گریز کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی قسم کے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔