تلنگانہ

تلنگانہ: کڈم پروجیکٹ کے دروازے کھول کرپانی چھوڑا گیا

کڈم کے ساتھ ساتھ سری رام ساگرپروجیکٹ کے دروازے بھی کھولنے سے پداپلی ضلع کے سری پدایلم پلی پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا۔اس پروجیکٹ کے 32دروازے کھول کر تین لاکھ 28ہزار918کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نرمل کے کڈم پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ


اس پروجیکٹ کے 9 دروازوں کے ذریعہ 98 ہزار 700 کیوسیکس پانی نیچے چھوڑا گیا۔


بارش کے موسم کے دوران اس پروجیکٹ میں قبل ازیں بھی پانی کا شدیدبہاودرج کیاگیاجس کے بعد اس سے پانی چھوڑاگیا۔

کڈم کے ساتھ ساتھ سری رام ساگرپروجیکٹ کے دروازے بھی کھولنے سے پداپلی ضلع کے سری پدایلم پلی پروجیکٹ میں پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا۔اس پروجیکٹ کے 32دروازے کھول کر تین لاکھ 28ہزار918کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔


ایلم پلی پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 20.175ٹی ایم سی کے برخلاف موجودہ طورپر18.8417ٹی ایم سی درج کی گئی۔