تلنگانہ
تلنگانہ: ناگرجنا ساگر پراجکٹ سے پانی چھوڑا گیا
تلنگانہ کے ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے 8 دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقہ میں چھوڑاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے 8 دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقہ میں چھوڑاگیا۔
اس پراجکٹ میں 8 ہزار 851 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے 8 دروازے پانچ فیٹ تک اٹھا کر 64800 کیوسک پانی نچلے علاقہ میں چھوڑاگیا۔
12500 کیوسک پانی دائیں اور بائیں نہروں میں چھوڑا گیا، مین ہائیڈرو الیکٹرک کے ذریعہ29313 کیوسک پانی چھوڑا گیا۔
حیدرآباد کی پینے کے پانی کی ضروریات کے لیے ایس ایل بی سی کے ذریعہ جنریٹنگ اسٹیشن اور 1800 کیوسک پانی ساگر فلڈ کنال کے ذریعہ چھوڑاگیا۔