تلنگانہ

تلنگانہ میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جمعہ کو کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے جمعہ کو کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگولامبا گدوال اضلاع میں بجلی چمکنے اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔