تلنگانہ

تلنگانہ میں جلد ہی ایک اورمیگاڈی ایس سی ہوگا: ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا

انہوں نے الزام لگایا کہ پیشرو حکومت کے دور میں پانچ برس میں ایک مرتبہ بھی ہاسٹل کے طلبہ کے لئے ڈائٹ اورکاسمیٹک چارجس میں اضافہ نہیں کیاگیاتھاتاہم ریاست میں کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد ڈائٹ اورکاسمیٹک چارجس میں 40فیصد کا اضافہ کیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا نے بے روزگاروں کیلئے خوشخبری دیتے ہوئے کہاکہ جلد ہی 6ہزارملازمتوں کو میگاڈی ایس سی سے پُرکیاجائے گا۔انہوں نے ریاست کے ہاسٹلس کی صورتحال کاجائزہ لینے اورتفصیلات حاصل کرنے کیلئے منعقدہ ایک روزہ پروگرام کے حصہ کے طورپرکھمم ضلع کے مدھیرا،بوناکل میں ویلفیرگروکل اسکول کا معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
حکومت، موسیٰ ریور پروجیکٹ کیلئے پُرعزم: بھٹی وکرمارکہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
رہبر فاؤنڈیشن اور صفا بیت المال کے اشتراک سے 100 ٹھیلہ بندیوں کی تقسیم
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جلد ہی 6ہزارعہدوں کو پُرکرنے کیلئے اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پیشرو حکومت کے دور میں پانچ برس میں ایک مرتبہ بھی ہاسٹل کے طلبہ کے لئے ڈائٹ اورکاسمیٹک چارجس میں اضافہ نہیں کیاگیاتھاتاہم ریاست میں کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد ڈائٹ اورکاسمیٹک چارجس میں 40فیصد کا اضافہ کیاگیا۔انہوں نے طلبہ کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اور ان کے مسائل سے بھی واقفیت حاصل کی۔