تلنگانہ

تلنگانہ: کار کی بائیک کوٹکر، خاتون ہلاک،11افرادزخمی

یہ حادثہ وقارآباد ضلع کے پرگی بلدیہ کے حدود میں ملکا پور گیٹ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹویرا گاڑی کے ڈرائیور نے بائیک کو امکانی ٹکرسے بچانے کی کوشش کے دوران اس کا توازن کھودیا اور یہ گاڑی، بائیک سے ٹکرا گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع وقارآبادمیں کار،بائیک کوٹکر کے بعد الٹ گئی۔اس حادثہ میں ایک خاتون ہلاک اوردیگر 11افرادزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
محبوب نگر کوتعلیمی ہب میں تبدیل کا منصوبہ، جی کے انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کی منظوری
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
مادری زبانوں کی حفاظت و ترویج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے: وزیر اقلیتی بہبود سے وفد کی ملاقات
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ

یہ حادثہ وقارآباد ضلع کے پرگی بلدیہ کے حدود میں ملکا پور گیٹ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹویرا گاڑی کے ڈرائیور نے بائیک کو امکانی ٹکرسے بچانے کی کوشش کے دوران اس کا توازن کھودیا اور یہ گاڑی، بائیک سے ٹکرا گئی۔

گاڑی کئی مرتبہ قلابازیاں کھا کر سڑک کے کنارے اُلٹ گئی۔ اس حادثہ میں اسکوٹر پر سوار ماں بیٹا شدید زخمی ہو گئے جبکہ ٹویرامیں سوار دس افراد بھی زخمی ہوگئے۔

تمام زخمیوں کو 108 ایمبولینس کے ذریعہ پرگی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسکوٹر پر سوار خاتون کی علاج کے دوران وقارآباد اسپتال میں موت ہو گئی۔