تلنگانہ

تلنگانہ: خواتین کو الکٹرک بسوں میں بھی مفت سفر کی سہولت، جلد ہی سمارٹ کارڈس جاری کئے جائیں گے

اس اسکیم کا آغاز وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں کیا گیا تھا جس کے تحت ریاست بھر میں خواتین بغیر کرایہ بس سفر کر سکتی ہیں۔ اس اقدام کے بعد آر ٹی سی بسوں میں خواتین مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے خواتین کو مہالکشمی اسکیم کے تحت مفت بس سفر کی سہولت فراہم کرکے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

متعلقہ خبریں
بسوں میں مفت سفر کی سہولت، مسافرین کی تعداد میں اضافہ، خواتین کی شکایت
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

اس اسکیم کا آغاز وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں کیا گیا تھا جس کے تحت ریاست بھر میں خواتین بغیر کرایہ بس سفر کر سکتی ہیں۔ اس اقدام کے بعد آر ٹی سی بسوں میں خواتین مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔


وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے اعلان کیا ہے کہ اب ریاست میں تمام الکٹرک بسوں میں بھی خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ آئندہ شامل کی جانے والی تمام نئی الکٹرک بسوں میں یہ سہولت لازمی ہوگی۔


فی الحال خواتین آدھار کارڈ دکھا کر مفت سفر کر رہی ہیں تاہم حکومت جلد ہی اس نظام میں تبدیلی کرنے جا رہی ہے۔ آر ٹی سی کی جانب سے خواتین کے لئے خصوصی اسمارٹ کارڈس جاری کئے جائیں گے تاکہ آدھار کارڈ کے استعمال کے دوران پیدا ہونے والے مسائل کا خاتمہ ہو سکے۔

ان اسمارٹ کارڈس کے ذریعہ خواتین بغیر کسی شناختی تنازعہ کے مفت سفر کر سکیں گی۔


یہ مفت بس سہولت 9 دسمبر 2023 کو شروع کی گئی۔


اب تک 251 کروڑ سے زائد خواتین اس اسکیم سے فائدہ اٹھا چکی ہیں۔مذہبی مقامات اور مندروں کا سفر کرنے والی خواتین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔