شمالی بھارت

بی جے پی لیڈر نے قبائلی مزدور پر پیشاب کیا، غیر انسانی سلوک کا ویڈیو وائرل

ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ ایک لاچارسا نظر آنے والا شخص بیٹھا ہوا ہے اور سگریٹ کا دھواں اڑا رہا ایک دوسرا شخص اس کے ساتھ غیر انسانی اور بے ہودہ حرکت کر رہا ہے۔

سیدھی/بھوپال: مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں قبائلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ساتھ بے حد نازیبا اور غیر انسانی سلوک کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آج اس معاملے نے طول پکڑ لیا اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی ہدایت کے بعد انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی۔

متعلقہ خبریں
12 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی نے شرمسار کردیا
80 سال کی عمر میں دادی کی جم ورزش کی ویڈیو وائرل ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو پسینہ آنے لگا
کووں کی بڑی تعداد نے مال کی پارکنگ میں ڈیرہ ڈال لیا
پالتو کتے کو گلے میں پھندا ڈال کر مارنے کی کوشش (ویڈیو)
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)

ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ ایک لاچارسا نظر آنے والا شخص بیٹھا ہوا ہے اور سگریٹ کا دھواں اڑا رہا ایک دوسرا شخص اس کے ساتھ غیر انسانی اور بے ہودہ حرکت کر رہا ہے۔ بد قسمتی سے اس واقعہ کا کوئی ویڈیو بھی بنا رہا تھا۔

https://twitter.com/ambedkariteIND/status/1676187022258733056

ویڈیو وائرل ہوتے ہی معاملے نے طول پکڑ لیااور وزیر اعلی مسٹر چوہان نے بھی ملزم کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ (راسوکا) کے تحت کاروائی کی ہدایت دی۔

مسٹر چوہان نے دیر شام ٹوئیٹ کے ذریعے کہا کہ ان کے علم میں سیدھی ضلع ایک ویڈیو وائرل آیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرکے راسوکا بھی لگایا جائے ۔

دریں اثنا سیدھی ضلع کے بہری تھانے میں پرویش شکلا نام کے ملزم کے خلاف ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے علاوہ مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔

سمجھا جا رہا ہے کہ اسے جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہ شخص حکمراں گروپ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ایک ایم ایل اے کیدار ناتھ شکلا کا نمائندہ بتایا گیا تھا لیکن مسٹر شکلا نے خود میڈیا کے سامنے آکر اس سے انکار کر دیا۔

https://twitter.com/SupriyaShrinate/status/1676229435580907520

انہوں نے کہاکہ یہ شخص ان کا ”قانون ساز نمائندہ“ نہیں ہے۔ مسٹر شکلا نے کہا کہ ویڈیو ان کے علم میں آیا ہے اور یہ شرمناک سلوک جس نے بھی کیا ہے اسے قانون کے مطابق سے سزا ملنی چاہئے ۔

دوسری طرف ریاستی بی جے پی کے میڈیا انچارج آشیش اگروال نے ٹوئیٹ کے ذریعے سے کہا کہ پرویش شکلا نام کے شخص کا بھارتیہ جنتا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہو ں نے کہا کہ ریاستی بی جے پی اس شخص پر سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے اور ان کی پارٹی ہر ایسے گھناؤنے کام کی مخالفت کرے گی جو قبائلی سماج کی مخالفت میں کیا جائے گا۔

دوسری طرف سوشیل میڈیا کے مختلف پوسٹس اور ٹویٹس میں پرویش شکلا کو بی جے پی یوتھ لیڈر بتایا جارہا ہے جبکہ کئی لوگ اسے بی جے پی کے ایک ایم ایل اے کیدار ناتھ شکلا کا قریبی اور اس کا نمائندہ بتارہے ہیں۔

پولیس کے ذرائع نے کہاکہ اس واقعہ کے معاملے میں جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ملزم نے یہ عمل کیوں اور کب کیا؟ ان سوالوں کا جواب جلد ہی جانچ کے بعد پتہ لگنے کا امکان ہے۔

a3w
a3w