تلنگانہ
تلنگانہ: ٹرپنٹائن آئیل پینے سے کمسن لڑکے کی موت
ٹرپنٹائن آئیل پینے سے 21ماہ کے کمسن لڑکے کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے جئے شنکر بھوپال پلی ضلع کے دھانواڑ میں پیش آیا۔

حیدرآباد: ٹرپنٹائن آئیل پینے سے 21ماہ کے کمسن لڑکے کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے جئے شنکر بھوپال پلی ضلع کے دھانواڑ میں پیش آیا۔
یہ آئیل پینٹنگ میں استعمال ہوتا ہے۔سابق ایم پی ٹی سی رکن بوڈ ممتااور نریش کے دو بیٹے ہیں۔
ممتااپنے چھوٹے بیٹے سُہان کو لے کر قریبی گھر گئی تھیں جہاں وہ دیواروں پر پینٹنگ کے ڈیزائن بنا رہی تھیں۔ کھیلتے کھیلتے سُہان نے پانی سمجھ کر ٹرپنٹائن آئل پی لیا، جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔
گھر والوں نے فوری طور پر بچے کو علاج کے لئے ہنمکنڈہ اسپتال لے جانے کی کوشش کی، مگر راستہ میں ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔
معصوم بچے کی موت پر گاؤں بھر میں غم کی لہر دوڑ گئی۔