تلنگانہ

تلنگانہ: بیٹی کی محبت کی شادی پر باپ نے خودکشی کرلی

اس شخص کی شناخت 46 سالہ گٹّیا کے طورپر کی گئی ہے جو اپنی بیٹی کی محبت کی شادی پر مایوس تھاکیونکہ اس کی بیٹی 18سالہ اوودری نے یادگیر نامی نوجوان سے محبت کی شادی کی تھی۔

حیدرآباد: بیٹی کی محبت کی شادی پر باپ نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے چٹیالہ گاوں میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
محبوب نگر: اقلیتی پوسٹ میٹرک ہاسٹل (بوائز) میں 18 مخلوعہ نشستوں کیلئے درخواستیں مطلوب ،16 جولائی آخری تاریخ
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سام چیرٹی ٹرسٹ اینڈ ویلفیئر کی چیئرپرسن شیخ انجم کی سابق وزیر ہریش راؤ سے ملاقات
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

اس شخص کی شناخت 46 سالہ گٹّیا کے طورپر کی گئی ہے جو اپنی بیٹی کی محبت کی شادی پر مایوس تھاکیونکہ اس کی بیٹی 18سالہ اوودری نے یادگیر نامی نوجوان سے محبت کی شادی کی تھی۔

بیٹی گھر سے لاپتہ ہونے کے بعد گٹّیا نے پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی جس پر پولیس نے اسے اطلاع دی کہ اس کی بیٹی نے اپنی مرضی سے شادی کرلی ہے۔

گٹّیا نے پولیس سے بیٹی سے ایک بار بات کروانے کی درخواست کی لیکن بیٹی نے بات کرنے سے انکار کردیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر گٹّیا نے اپنے کھیت میں کیڑے مار دوا پی کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے بیٹی کو فون کرکے باپ کی موت کی اطلاع دی، مگر اس نے کہا کہ وہ اس وقت ممبئی میں ہے اور واپس نہیں آسکتی۔ اس جواب سے خاندان کے افراد شدید ذہنی طور پر پریشان ہوگئے۔