تلنگانہ
لندن میں آگ لگنے کے واقعہ میں جھلس جانے والا تلنگانہ کانوجوان ہلاک
تفصیلات کے مطابق، نظام آباد کے علاقہ سری نگر سے تعلق رکھنے والے پرساد اور رینوکا کا 27 سالہ بیٹا، سائی سریکر، بی ٹیک مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لئے لندن گیا تھا۔
حیدرآباد: لندن میں حال ہی میں پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں شدید طورپر جھلس جانے والے تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے نوجوان کی علاج کے دوران لندن میں موت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق، نظام آباد کے علاقہ سری نگر سے تعلق رکھنے والے پرساد اور رینوکا کا 27 سالہ بیٹا، سائی سریکر، بی ٹیک مکمل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لئے لندن گیا تھا۔
وہ لندن کے علاقہ کروڈن ڈاپاس ہلز میں اپنے دوستوں کے ساتھ مقیم تھا کہ منگل کی آدھی رات کے بعد وہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اس واقعہ میں سریکر بری طرح جھلس گیا تھا، جس کے بعد اسے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کل رات سائی سریکر کی موت ہوگئی۔
اکلوتے بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی اور علاقہ میں کہرام مچ گیا۔