مہاراشٹرا

مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ کیس، پرگیہ سنگھ ٹھاکر کمرہ عدالت میں رو پڑی

سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے جذباتی ہونے کی وجہ سے خصوصی جج نے عدالتی کارروائی کچھ وقت کے لیئے روک دی تھی۔

ممبئی: مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ معاملے میں آج ملزمین کے بیانات کا اندراج شروع ہواجس کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور اس مقدمہ کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر جذبانی ہوکر رونے لگی۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
ملیکارجن کھرگے نے انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ
پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کا شاندار مظاہرہ

 اور اس نے عدالت سے گذارش کی کہ عدالت اسے زخمیوں کی تفصیلات بتانے کی بجائے اس سے مختصر سوالات پوچھے جس پر خصوصی جج نے انہیں کہا کہ عدالت سی آر پی سی کی دفعہ 313/ کے تحت بیانات کا اندراج کررہی ہے اور جیسا گواہان کی گواہی میں آیا ہے-

اس کے مطابق ہی سوالات پوچھے جارہے ہیں۔ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے جذباتی ہونے کی وجہ سے خصوصی جج نے عدالتی کارروائی کچھ وقت کے لیئے روک دی تھی۔

بھگوا کرتے پہنے ہوئے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اس کے معاونین اوروکلاء کے ہمراہ خصوصی این آئی اے عدالت میں وقت مقرر ہ پر پہنچ گئی تھی، دیگر ملزمین بھی آج عدالت کی سخت ہدایت کے بعد وقت مقررہ پر اپنے وکلاء کے ساتھ حاضر تھے۔

خصوصی این آئی اے جج اے کے لاہوٹی نے آج ملزمین سے بم دھماکہ میں زخمی ہونے والے اور زخمیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کی گواہی کی بنیاد پر ساٹھ سوالات پوچھے جس کا جواب ملزمین یہ کہتے ہوئے دیا کہ انہیں کچھ پتہ نہیں یا انہیں کچھ نہیں کہنا ہے۔خصوصی جج نے ملزمین کو انگریزی، ہندی اور مراٹھی میں سوالات سمجھائے اور ان سے صفائی مانگی۔

ملزمین کو میڈیکل اصطلاحات ہندی اور مراٹھی میں سمجھانے عدالت کو وقت لگا لیکن عدالت نے ملزمین کو ان کی زبان میں ہر سوال کو سمجھایا اور پھر ان سوالات پر ان کے جوابات لیئے۔

کمرہ عدالت آج دفاعی وکلاء، ملزمین اور ان کے معاونین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سے عدالت نے صبح کے سیشن میں سوالات کیئے جبکہ دیگر ملزمین سے دوپہر کے سیشن میں بھی سوالات کیئے۔ ساٹھ سوالات مکمل ہونے کے بعد عدالت آج کی عدالتی کارروائی کا اختتام کیا اور معاملے کی سماعت کل تک کے لیئے ملتوی کردی۔

اس دوران عدالت میں خصوصی سرکاری وکیل اویناس رسال،جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) کی جانب سے بم دھماکہ متاثرین کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ اعجاز شیخ و دیگر موجود تھے۔

واضح رہے کہ ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت ملزمین سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر، میجررمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجئے راہیکر، کرنل پرساد پروہت، سدھاکر دھر دویدی اور سدھاکر چترویدی کے خلاف قائم مقدمہ کی سماعت روز بہ روز کی بنیاد پر جاری ہے۔323سرکاری گواہان کے بیانات کے اندراج کے بعد عدالت نے ملزمین کے 313 کے بیانات کا اندراج شروع کردیا ہے۔

a3w
a3w