تلنگانہ

تلنگانہ: نوجوان پالتوکتے کے ساتھ ڈیم میں غرق

اس نے کتے کا پٹا اپنے ہاتھ پر لپیٹ لیاتھا۔ جب کتا پانی میں اُترا تو تریلوچن راؤ کا پاؤں پھسل گیا اور وہ پانی میں غرق ہوگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں 21سالہ نوجوان اپنے پالتوکتے کے ساتھ لوورمانیرو ڈیم میں غرق ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
محبوب نگر میں جامع مسجد میں دعوتِ افطار، مسلم کارپوریٹرس کی تہنیتی تقریب میں رکن اسمبلی اینم سرینواس ریڈی کی شرکت

اس نوجوان کی شناخت سائی تریلوچن راؤ کے طورپر کی گئی ہے۔

تریلوچن راؤ، جو پدما نگر کا رہنے والا ہے، ہفتہ کی شام اپنے پالتو کتے کے ساتھ ڈیم گیا تھا۔

اس نے کتے کا پٹا اپنے ہاتھ پر لپیٹ لیاتھا۔ جب کتا پانی میں اُترا تو تریلوچن راؤ کا پاؤں پھسل گیا اور وہ پانی میں غرق ہوگیا۔