تلنگانہ

تلنگانہ: نوجوان نے تارک راما راو کی تصویر اپنی گاڑی کے نمبرپلیٹ پر لگادی

اس موقع پر نوجوان نے کہا کہ دس سالہ شاندار قیادت کے ساتھ بی آر ایس پارٹی نے تلنگانہ کی ترقی کی اور دنیا کے ممالک کے لئے ایک مثال قائم کی ہے، اور وہ کے ٹی آر اور پارٹی کو بہت پسند کرتا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ایک نوجوان نے ریاست کی اصل اپوزیشن بی آرایس کے کارگذارصدر وسابق ریاستی وزیر کے تارک راما راو کی تصویر اپنی گاڑی کے نمبرپلیٹ پر لگادی۔یہ تصویرسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار


ضلع کے کارے پلی گاوں سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان تارک راما راو کا کٹرحامی ہے جس نے اپنی اسکوٹی کی نمبرپلیٹ پرگاڑی کا نمبرلگانے کے بجائے تارک راما راو کی تصویر لگادی جس سے تارک راما راو سے اس کی محبت کاپتہ چلتا ہے۔

اس موقع پر نوجوان نے کہا کہ دس سالہ شاندار قیادت کے ساتھ بی آر ایس پارٹی نے تلنگانہ کی ترقی کی اور دنیا کے ممالک کے لئے ایک مثال قائم کی ہے، اور وہ کے ٹی آر اور پارٹی کو بہت پسند کرتا ہے۔


اس نوجوان نے مزید کہا کہ سب لوگ چاہتے ہیں کہ بی آر ایس دوبارہ حکومت میں آئے اور کے چندرشیکھرراو اور کے ٹی آر کی قیادت میں ریاست میں ترقی دوبارہ جاری رہے۔