تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس نے 23 غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کر دیا
سفارت خانوں کے تعاون سے اوٹی ڈیز کا انتظام کیا گیا، جبکہ باقی نو افراد کو بھی ملک بدر کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ان میں سے6 افراد نے پہلے ہی اوٹی ڈی حاصل کر لئے ہیں اور ایک ہفتہ کے اندر واپس بھیجے جائیں گے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کی سائبرآباد پولیس نے 23 غیر ملکی شہریوں کو ملک بدر کر دیا ہے جو ہندوستان میں بغیر درست پاسپورٹ یا ویزا کے غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ملک بدر کئے گئے افراد میں 22 یوگنڈا کے اور ایک سوڈانی شہری شامل ہیں، ان میں 20 خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔
یہ کارروائی راجندرانگر زون پولیس اور ایس اوٹی شمس آباد کے ایک چھاپے کے بعد کی گئی، پولیس نے ایک اطلاع پر بکارم گاؤں میں ایک فارم ہاؤس کا معائنہ کیا جہاں 51 غیر ملکی شہری اجازت کے بغیر سالگرہ پارٹی منا رہے تھے۔ جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ ان میں سے 36 غیر قانونی طور پر زائد قیام کر رہے تھے۔
ایف آرآراو حیدرآباد کے احکامات کے بعد، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حراستی مراکز میں رکھا گیا۔ ان میں سے 23 افراد کو پہلے ہی وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔
سفارت خانوں کے تعاون سے اوٹی ڈیز کا انتظام کیا گیا، جبکہ باقی نو افراد کو بھی ملک بدر کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ان میں سے6 افراد نے پہلے ہی اوٹی ڈی حاصل کر لئے ہیں اور ایک ہفتہ کے اندر واپس بھیجے جائیں گے۔
سائبرآباد پولیس نے غیر ملکی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ اور ویزا کی معتبریت یقینی بنائیں اور مکان مالکین کو مشورہ دیا کہ غیر ملکی کرایہ داروں کے دستاویزات کی تصدیق کریں تاکہ قانونی مسائل سے بچا جا سکے۔