تلنگانہ
تلنگانہ کے کھمم ضلع میں درجہ حرارت43.2 ڈگری سلسیس درج
حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتہ کو اضلاع نلگنڈہ، یادادری بھونگیر،ناگرکرنول، ونپرتی کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہفتہ کو اضلاع نلگنڈہ، یادادری بھونگیر،ناگرکرنول، ونپرتی کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
اپنی رپورٹ میں محکمہ نے کہا کہ 21 مئی کو کھمم، نلگنڈہ،سوریہ پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، وقارآباد، محبوب نگر، ناگرکرنول،ونپرتی، نارائن پیٹ، جوگولامباگدوال میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ریاست میں آج اور کل موسم کے خشک رہنے کاامکان ہے۔
اعظم ترین درجہ حرارت41 ڈگری سلسیس ریاست کے کئی مقامات پر درج کیاگیاجبکہ کھمم ضلع میں گذشتہ روز درجہ حرارت43.2 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔