کرناٹک

بیلگاوی ضلع میں خاتون کو برہنہ گھمانے کا ویڈیو 7ماہ بعد وائرل (ویڈیو)

بیلگاوی ضلع میں سات ماہ قبل خاتون کو برہنہ گھمانے کا ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوگیا۔ خاتون کی بیٹی کی شکایت پر پولیس نے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

بیلگاوی: بیلگاوی ضلع میں سات ماہ قبل خاتون کو برہنہ گھمانے کا ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوگیا۔ خاتون کی بیٹی کی شکایت پر پولیس نے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔

پولیس کے مطابق مبینہ واقعہ 31/ جولائی 2023 کو اس وقت پیش آیا جب خاتون اور اس کے لڑکے کو اس کے حریفوں نے حکومت کی مختص کردہ تین ایکڑ اراضی میں سے ڈھائی ایکڑ اراضی پر قبضے پر سوال اٹھانے پر زدو کوب کیا۔

ملزمین نے نہ صرف اسے برہنہ گھمایا اور اس کے خاندان کو پیٹا بلکہ شکایت کرنے پر اسے سنگین نتائج کی بھی دھمکی دی۔

یہ معاملہ جمعرات کو اس وقت روشنی میں آیا جب خاتون کی لڑکی نے شکایت درج کروائی۔

بیلگاوی ضلع انتظامیہ کے سینئر عہدیدار معاملے کی تحقیقات کے لیے گاؤں میں خیمہ زن ہیں۔

یہ واقعہ ایسے ہی ایک واقعہ کی یاددہانی کراتا ہے جو 11 / دسمبر2023 کو بیلگاوی ضلع کے ونٹاموری موضع میں پیش آیا جس میں گاؤں کا لڑکا‘ اس کی ہی ذات کی لڑکی کے ساتھ فرار ہونے پر اس کی ماں پر حملہ کیا گیا تھا۔

a3w
a3w