تلنگانہ
فینسی گاڑی نمبر پلیٹس کے آن لائن ہراج سے تلنگانہ کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو 65.38 لاکھ روپے کی آمدنی
فینسی گاڑی نمبر پلیٹس کے آن لائن ہراج سے تلنگانہ کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو 65.38 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔
حیدرآباد: فینسی گاڑی نمبر پلیٹس کے آن لائن ہراج سے تلنگانہ کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کو 65.38 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔
گزشتہ روزحیدرآباد کے خیریت آباد آرٹی اے آفس میں منعقدہ ہراج میں
TG09 H 9999
نمبر ریکارڈ 22,72,222 روپے میں ہانر پرائم ہاؤسنگ ایل ایل پی نے حاصل کیا۔
اسی ہراج میں نمبر
TG O9J 9999 نمبر دندو انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ نے 6.80 لاکھ روپے میں خرید لیا۔
TG O9J 0006 سائی سلکس کلامندیر لمیٹڈ نے 5.70 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔
TG O9J 0099نمبر گوداوری فارچیون نے 3.40 لاکھ روپے میں خریدا۔
TG O9J 0001نمبر سری ندھی آئی ٹی اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ نے 2.60 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔
TG O9J 0005 نمبر نہاریکا انٹرٹینمنٹ نے 2.40 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔
مزید کئی دیگر فینسی نمبر بھی 1.15 لاکھ سے 1.71 لاکھ روپے کے درمیان مختلف کمپنیوں نے خریدے۔