آندھراپردیش

تلگودیشم تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی

بابو نے گیانیشورکو مشورہ دیا کہ وہ تلنگانہ لیڈروں کو بتائیں کہ ان حالات میں انہیں انتخابات کا سامنا نہیں کرنا چاہئے۔ پارٹی کے سینئر لیڈران تلنگانہ کے پارٹی لیڈران کو چندرا بابو کے فیصلہ کی تفصیلات سے واقف کروارہے ہیں۔

حیدرآباد: تلگودیشم پارٹی نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی سربراہ چندرا بابو نے یہ فیصلہ کیا۔ تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے صدر کاسانی گیانیشورنے ان سے راجہ مہیندراورم جیل میں ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
اسکام میں نائیڈو اصل ملزم: سی آئی ڈی
ایشیا کپ : ہندوستان اور پاکستان میں پوائنٹس تقسیم
پنجاب میں تنہا الیکشن لڑنا عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا مشترکہ فیصلہ: کجریوال
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

اس ملاقات کے موقع پر چندرا بابو نے کہا کہ اے پی کی موجودہ صورتحال میں وہ تلنگانہ پر توجہ نہیں دے سکتے۔ انہوں نے گیانیشورکو مشورہ دیا کہ وہ تلنگانہ لیڈروں کو بتائیں کہ ان حالات میں انہیں انتخابات کا سامنا نہیں کرنا چاہئے۔ پارٹی کے سینئر لیڈران تلنگانہ کے پارٹی لیڈران کو چندرا بابو کے فیصلہ کی تفصیلات سے واقف کروارہے ہیں۔