تلنگانہ میں کانگریس کے دوسرے مرحلہ کی بس یاتراکا منصوبہ
تلنگانہ میں کانگریس نے اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔پارٹی دوسرے دور کی بس یاترا کا منصوبہ رکھتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس نے اپنی انتخابی مہم میں شدت پیدا کردی ہے۔پارٹی دوسرے دور کی بس یاترا کا منصوبہ رکھتی ہے۔
پارٹی کے لیڈرراہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی دوسرے مرحلہ کی بس یاترامیں حصہ لیں گے جس کی تیاریاں مقامی سطح پر کانگریس کے لیڈروں کی جانب سے کی جارہی ہیں۔
یہ بس یاترا اس ماہ کی 28تاریخ سے آئندہ ماہ کی پہلی تاریخ تک جاری رہے گی۔28اور 29اکتوبر کو اس یاترا میں پڑوسی ریاست کرناٹک کے کانگریس کے وزیراعلی سدارامیا بھی شرکت کریں گے۔
اس بس یاترا میں 30اور31اکتوبر کو پرینکاگاندھی اور یکم نومبر کو راہل گاندھی حصہ لیں گے۔تلنگانہ کانگریس چاراضلاع میں دوسرے دور کی اس یاترا کے احاطہ کا منصوبہ رکھتی ہے۔
متحدہ محبوب نگر، میدک،رنگاریڈی، نلگنڈہ کااس یاترا کے دوران احاطہ کیاجائے گا۔بتایاجاتا ہے کہ متحدہ محبوب نگر ضلع سے اس یاترا کا آغازہوگا۔