حیدرآباد
شمالی تلنگانہ میں درجہ حرارت میں اضافہ۔کریم نگر میں 42.7 ڈگری درج
حیدرآباد: شمالی تلنگانہ میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاجارہا ہے۔گذشتہ روز کریم نگر ضلع کے ویناونکامیں اعظم ترین درجہ حرارت 44.7 ڈگری درج کیا گیا۔

حیدرآباد: شمالی تلنگانہ میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاجارہا ہے۔گذشتہ روز کریم نگر ضلع کے ویناونکامیں اعظم ترین درجہ حرارت 44.7 ڈگری درج کیا گیا۔
پداپلی اور جگتیال اضلاع میں کئی مقامات پر درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔
نرمل میں کئی مقامات پر یہ 43.6 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔
گزشتہ سال کے مقابلے ریاست میں درجہ حرارت میں دو ڈگری کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال 12 مئی کو اعظم ترین درجہ حرارت 42.7 ڈگری درج کیاگیا تھا جبکہ گذشتہ روز اعظم ترین درجہ حرارت 44.7 ڈگری درج کیاگیا تھا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کو ریاست بھر میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔
کئی مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت 44 ڈگری درج کئے جانے کا امکان ہے جبکہ حیدرآباد اور اس کے اطراف کے اضلاع میں درجہ حرارت 37 تا 41 ڈگری تک ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔