سوشیل میڈیاشمالی بھارت

چہرہ پر ترنگا پرچم پینٹ، خاتون کو سنہرے مندر سے واپس کیا گیا

ایک خاتون نے آج الزام عائد کیا کہ اُس کے چہرہ پر ہندوستانی پرچم پینٹ کرنے کے سبب اسے امرتسر کے سنہرے مندر سے واپس لوٹا دیا گیا۔

نئی دہلی: ایک خاتون نے آج الزام عائد کیا کہ اُس کے چہرہ پر ہندوستانی پرچم پینٹ کرنے کے سبب اسے امرتسر کے سنہرے مندر سے واپس لوٹا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)

اس واقعہ کا ایک ویڈیو کلپ جس کی این ڈی ٹی وی کی جانب سے آزادانہ توثیق نہیں کی گئی، آج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقدس سکھ مندر کا ایک گارڈ کہہ رہا ہے کہ ”یہ پنجاب ہے“۔ خاتون کے ہمراہ شخص کے اس سوال پر کہ کیا یہ ہندوستان نہیں؟ گارڈ نے یہ بات کہی۔

ویڈیو جو ایک خاتون نے اپنے فون سے حاصل کیا میں دکھایا گیا ہے کہ گارڈ سے بار بار سوال دہرانے پر اس نے جارحانہ انداز میں تردید کی۔

گارڈ کی جانب سے خاتون کا فون چھیننے کی کوشش کی گئی، جس پر خاتون نے کہا کہ اس کی بات مضحکہ خیز ہے۔

شرومنی گردوارہ پربندھک کمیٹی جو سنہرے مندر کے انتظامیہ کی ذمہ دار ہے، گارڈ کے ناروا سلوک پر معذرت خواہی کی۔

a3w
a3w