حیدرآباد

تلنگانہ میں جمعہ سے درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان

 جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ان اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ بدھ کو بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے سیتا رام پور میں سب سے زیادہ 40.6 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

حیدرآباد:حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ تلنگانہ میں درجہ حرارت جمعہ سے مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
اتھلیٹس کو گرمی سے بچانے کیلئے حکومت نے اے سی بھجوا دئیے
حیدرآباد میں جاریہ ماہ زائد درجہ حرارت کی پیش قیاسی
پی سی بی چیرمین کا جئے شاہ کو انتباہ

کئی اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 42 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ خاص طور پر بھدرا دری کوتہ گوڑم، آصف آباد، نرمل،مُلگ، جگتیال، منچریال، بھوپال پلی، پداپلی، کریم نگر، کھمم، سوریاپیٹ، محبوب آباد، ہنمکنڈہ، ورنگل، نلگنڈہ، جنگاؤں اور یادادری بھونگیر میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

 جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ان اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ بدھ کو بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے سیتا رام پور میں سب سے زیادہ 40.6 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔