دیگر ممالک

سوڈان کے دارالحکومت میں فضائی حملے میں دس افراد ہلاک

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ایک بازار اور کھانے پینے کی کئی دکانیں ہونے کی وجہ سے عام طور پر شہریوں کا ہجوم رہتا ہے۔

خرطوم: سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے جنوب میں اتوار کو ایک علاقے کو نشانہ بناکر کئے گئے فضائی حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 30 ​​دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
سوڈان سے 121 ہندوستانیوں کو نکالنے فضائیہ کا جرأتمندانہ آپریشن
سوڈان میں وبا کی نئی لہر سے 300 افراد جاں بحق
خرطوم میں بائیولوجیکل لیاب پر حملہ، خطرناک وائرس پھیلنے کا اندیشہ
سوڈان سے آنے والے ہندوستانیوں کیلئے ہیلپ ڈیسک

ایک رضاکار گروپ اور مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔

ایک مقامی رضاکار گروپ، جنوبی خرطوم کے ایمرجنسی روم نے ایک بیان میں کہا ’’خرطوم کے جنوب میں میو پڑوس میں السحریز اسٹیشن کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے کے بعد دس افراد ہلاک اور 30 ​​دیگر زخمی ہوئے، جن میں جھلسنے کے پانچ معاملے بھی شامل ہیں۔‘‘

گروپ نے اطلاع دی ہے کہ السحریز اسٹیشن پر ایک ماہ کے اندر تین بار بمباری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ایک بازار اور کھانے پینے کی کئی دکانیں ہونے کی وجہ سے عام طور پر شہریوں کا ہجوم رہتا ہے۔

سوڈانی نیوز پورٹل الرکوبہ نے اتوار کو اطلاع دی کہ فضائی حملے میں زخمی ہونے والے زیادہ تر افراد کو جائے وقوعہ سے تقریباً چار کلومیٹر دور بشیر اسپتال منتقل کیا گیا۔

کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

بین الاقوامی تنظیموں کے تازہ ترین اندازوں کے مطابق، سوڈان اپریل 2023 کے وسط سے ایک تباہ کن خانہ جنگی کی زدمیں ہے۔

تنازعات میں کم از کم 29,683 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں اور ایک کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔