تجارت

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے دباؤ میں اسٹاک مارکیٹ میں فروخت

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 83002.09 پوائنٹس پر کھلا، جو گزشتہ روز کے 84266.29 پوائنٹس سے 1266.20 پوائنٹس کم ہے۔

ممبئی: ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے دباؤ کے تحت جمعرات کو مقامی اسٹاک مارکیٹ میں ابتدائی کاروبار میں افراتفری کا ماحول رہا اور سینسیکس 1200 پوائنٹس اور این ایس ای کا نفٹی 340 پوائنٹس سے زیادہ کی گر اوٹ کے ساتھ کھلا۔

متعلقہ خبریں
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے كیلئے حالات سازگار ہیں:علی خامنہ ای

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 83002.09 پوائنٹس پر کھلا، جو گزشتہ روز کے 84266.29 پوائنٹس سے 1266.20 پوائنٹس کم ہے۔ تاہم، اس کے بعد بہتری دیکھی گئی جس کی وجہ سے سینسیکس فی الحال 83500 پوائنٹس کے قریب کاروبار کر رہا ہے۔

اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 344 پوائنٹس کی زبردست گراوٹ کے ساتھ 25452.85 پوائنٹس پر کھلا۔ گزشتہ سیشن میں یہ 25796.90 پوائنٹس پر تھا۔ اگرچہ یہ 25451.60 پوائنٹس کی نچلی سطح تک ٹوٹا تھا لیکن اس کے بعد اس میں بہتری دکھائی دے رہی ہے اور اس وقت یہ 25580 پوائنٹس کے قریب کاروبارکر رہا ہے۔