حیدرآباد
حیدرآباد کے عطاپور میں کار شوروم کے سروس سنٹر میں خوفناک آگ، 3 کاریں جل کر خاکستر
حیدرآباد کے علاقہ عطاپور (پلر نمبر 185) کے قریب ایک سوزوکی شوروم کے سروس سنٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ آگ شوروم کے اسکراپ گودام سے شروع ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی، اس واقعہ کے نتیجہ میں وہاں موجود تین کاریں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ عطاپور (پلر نمبر 185) کے قریب ایک سوزوکی شوروم کے سروس سنٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ آگ شوروم کے اسکراپ گودام سے شروع ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی، اس واقعہ کے نتیجہ میں وہاں موجود تین کاریں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔
فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور ایک بڑے حادثہ کو ٹال دیا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر قریبی عمارتوں میں مقیم تقریباً 90خاندانوں کو فوری طور پر وہاں سے نکال لیا گیا۔
جہاں ایک طرف مقامی افرادنے شوروم انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کیا ہے، وہیں انتظامیہ نے اس واقعہ کے پیچھے کسی تخریب کاری کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔