حیدرآباد

 بوئن پلی میں چشمے کی دکان میں خوفناک آتشزدگی

دھواں اس قدر زیادہ تھا کہ قریبی دکانداروں اور مقامی افراد میں خوف و بے چینی کی لہر دوڑ گئی

سکندرآباد  :  سکندرآباد کے علاقے بوئن پلی سینٹر پوائنٹ کے قریب ایک چشمے کی دکان میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ حادثہ "اسپیکٹس ویئر” نامی دکان میں پیش آیا، جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
ایچ پی وی ویکسین: ایک انجکشن، سروائیکل کینسر کے خاتمے کی امید
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ

آگ لگتے ہی دکان کے اندر سے گھنا دھواں اٹھنے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان دھوئیں کی لپیٹ میں آ گئی۔ دھواں اس قدر زیادہ تھا کہ قریبی دکانداروں اور مقامی افراد میں خوف و بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور عملے نے آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔ فائر اہلکاروں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ اور دھوئیں کو قابو میں کیا، تاہم کولنگ آپریشن کچھ دیر تک جاری رہا۔

اس حادثے میں دکان کے اندر موجود شیشے، فریمز اور دیگر سامان مکمل طور پر جل کر یا ٹوٹ کر تباہ ہو گئے، جس سے دکاندار کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔

مقامی افراد نے فوری کارروائی پر فائر بریگیڈ کی ستائش کی اور مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جائے۔