جرائم و حادثات

آندھراپردیش میں بھیانک سڑک حادثہ، 7 افراد ہلاک

آندھرا پردیش کے گورنر ایس عبدالنذیر نے ہفتہ کی صبح نیلور ضلع میں کوالی-مسونورو ٹول پلازہ کے قریب پیش آنے والے سڑک حادثے پر دکھ اور گہرے رنج کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

نیلور: آندھرا پردیش کے نیلور ضلع کے مسنورو گاؤں میں ہفتہ کی صبح تین گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے 7 افراد کی موت ہو گئی اور 15 زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک بس چنئی سے حیدرآباد جارہی تھی کہ مسنورو ٹول پلازہ پر ایک ٹرک نے دوسرے ٹرک کو ٹکر مار دی۔ اسی دوران تیز رفتاری سے آرہی ایک نجی ٹریول بس پیچھے سے ٹکراگئی۔

 جس میں بس میں سوار چار مسافر، دو ٹرک ڈرائیور اور ایک پرائیویٹ بس ڈرائیور ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوکوالی اور نیلور کے جی جی ایچ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

آندھرا پردیش کے گورنر ایس عبدالنذیر نے ہفتہ کی صبح نیلور ضلع میں کوالی-مسونورو ٹول پلازہ کے قریب پیش آنے والے سڑک حادثے پر دکھ اور گہرے رنج کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ایم ایل اے پرتاپ ریڈی نے اسپتال میں زخمیوں سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ حادثے کے بعد چنئی-کولکتہ ہائی وے کے دونوں طرف تقریباً تین کلومیٹر تک گاڑیاں پھنس گئیں۔ پولیس نے تباہ شدہ گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کو رواں دواں کیا۔ مرنے والوں کی شناخت کا کام جاری ہے۔