جرائم و حادثات
کرنول میں خوفناک سڑک حادثہ،3افرادہلاک
یہ حادثہ ضلع کے کوڈومروعلاقہ میں اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب آئچر گاڑی اور بولیروگاڑی کے درمیان تصادم ہوگیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں پیش آئے سڑک حادثہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین افرادہلاک اور دیگر 14افرادشدیدزخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے کوڈومروعلاقہ میں اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں اُس وقت پیش آیا جب آئچر گاڑی اور بولیروگاڑی کے درمیان تصادم ہوگیا۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد ہلاک اوردیگر14افرادزخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے راحت کام شروع کردیئے۔
پولیس نے زخمیوں کو علاج کے لئے کرنول کے اسپتال منتقل کردیاجن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔مہلوکین کا تعلق ضلع کے کوتہ پیٹ سے ہے۔
حیدرآباد جانے کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک کی علاج کے دوران اسپتال میں موت ہوگئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔