دہلی

ریلائنس انڈسٹریزکی قیادت نئی نسل کو سونپی جائے گی:مکیش امبانی

ریلائنس انڈسٹریزکے صدرنشین مکیش امبانی نے کہاکہ وہ ہندوستان کوڈیٹاکی طاقت پرمبنی دنیاکی سب سے بڑی معیشت بنانے کاعزم رکھتے ہیں اورچین وامریکہ کوپیچھے چھوڑدیں گے۔

نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹریز لمیٹیڈ(آرآئی ایل) کے45ویں سالانہ اجلاس عام نے(کمپنی کی) قیادت کو نئی نسل کے حوالے کرنے کی راہ ہموارکردی ہے۔آرآئی ایل کے صدرنشین ومینجنگ ڈائرکٹرمکیش امبانی نے نئی نسل کو قائدانہ رول دینے پرزوردیاہے جبکہ وہ ان کی رہنمائی جاری رکھیں گے۔

جیواورریٹیل میں آکاش اورایشاامبانی نے قائدانہ رول سنبھال لئے ہیں جبکہ اننت،نئی توانائی کے کاروبارمیں شامل ہوئے ہیں۔مکیش امبانی نے بتایاکہ یہ لوگ نوجوان ٹیم کے قائدین کا حصہ ہیں۔ جن کی رہنمائی سینئرقائدین کریں گے۔

 مکیش امبانی موجودہ قائدین اوربورڈآف ڈائرکٹرس کے ساتھ ملکر ان کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔مکیش امبانی نے2027تک کمپنی کی قدرکو دگناکردینے کاوعدہ کیاہے۔ وہ ہندوستان کی ترقی کیلئے ہمیشہ کی طرح پابندعہد ہیں۔

’پی ٹی آئی‘کے بموجب ریلائنس جیو،5Gخدمات کی فراہمی کیلئے جس کا آغازاکتوبرسے میٹروشہروں میں ہورہاہے،2لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔جیوکی سوپرفاسٹ5Gخدمات دیوالی تک اہم شہروں بشمول دہلی، ممبئی،چینائی اورکولکتہ میں شروع ہوجائیں گی۔

ریلائنس انڈسٹریزکے صدرنشین مکیش امبانی نے کہاکہ وہ ہندوستان کوڈیٹاکی طاقت پرمبنی دنیاکی سب سے بڑی معیشت بنانے کاعزم رکھتے ہیں اورچین وامریکہ کوپیچھے چھوڑدیں گے۔

مکیش امبانی نے کہاکہ ہندوستان حقیقی 5Gخدمات کا مستحق ہے اور5Gخدمات صرف چندمراعات یافتہ افراد(امیروں) یا صرف بڑے شہروں میں رہنے والوں کیلئے مخصوص نہیں ہوں گی۔ڈیجیٹل آزادی ہرہندوستانی کا پیدائشی حق ہے۔