ٹیکساس اسمبلی رکن پاکستانی نژاد ڈاکٹر سلیمان لالانی کا اسرائیل پر پابندیاں لگانے کامطالبہ
پاکستانی نژاد رکن ٹیکساس اسمبلی ڈاکٹرسلیمان لالانی نے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رکن کانگریس ایل گرین ہمارامطالبہ صدربائیڈن اوروزیرخارجہ بلنکن تک پہنچائیں۔
ٹیکساس : پاکستانی نژاد رکن اسمبلی ٹیکساس ڈاکٹر سلیمان لالانی نے اسرائیل پرپابندیاں لگانے کامطالبہ کردیا اور کہا غزہ میں جو ہو رہا ہے، وہ ظلم اور سفاکیت کی انتہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد رکن ٹیکساس اسمبلی ڈاکٹرسلیمان لالانی نے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رکن کانگریس ایل گرین ہمارامطالبہ صدربائیڈن اوروزیرخارجہ بلنکن تک پہنچائیں۔
ڈاکٹرسلیمان لالانی نے سوال کیا کہ کیا یہ اسرائیل پر پابندیاں لگانے کاوقت نہیں ہے؟ اس غیرمعمولی وقت میں غیرمعمولی فیصلے کی ضرورت ہے، ہمیں سچ بولنا اور تاریخ کی درست سمت پر ہونا چاہیئے۔
رکن ٹیکساس اسمبلی کا کہنا تھا کہ غزہ میں جوہورہا ہے، وہ سفاکیت کی انتہا ہے، بطورامریکی ہم اسلاموفوبیا اوریہوددشمنی کیخلاف ہیں اوردنیامیں امن کےخواہاں ہیں، صدربائیڈن نےنائن الیون کے بعد امریکی ردعمل میں کی گئی غلطیوں کااقرارکیاتھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ آج معصوم شہری،بچے ،عورتیں اور بزرگ سب کا قتل عام ہورہاہے، ایسی صورتحال میں ہم اسرائیل کیلئے 158بلین ڈالرامداداورفوجی دستےبھیج رہے ہیں۔
یہ وقت اسرئیلی فنڈنگ روکنے اور پابندیاں لگانے کا ہے، ہم صدربائیڈن سے پوچھتے ہیں اسرائیل پر پابندیاں کیوں نہیں لگ رہیں۔ رکن کانگریس ایل گرین نے ڈاکٹرسلیمان لالانی کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا مطالبہ صدربائیڈن تک پہنچایا جائے گا۔