تلنگانہ

بی جے پی اورکانگریس میں خفیہ مفاہمت؟بنڈی سنجے کا اعتراف یالغزش زبان

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بنڈی سنجے نے پھر ایک بار کانگریس اور بی جے پی کے درمیان خفیہ مفاہمت پر سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بنڈی سنجے نے پھر ایک بار کانگریس اور بی جے پی کے درمیان خفیہ مفاہمت پر سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

حلقہ اسمبلی کریم نگر کے بی جے پی امیدوا ر نے بنڈی سنجے نے ادعا کیا کہ کانگر یس نے اپنے حامیوں اور کارکنان کو بی آر ایس کو ووٹ نہ دینے اور کریم نگر سے بی جے پی امید وار کی تائید کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سنجے نے کہا اس بات کا کیا مطلب ہے کہ آپ ہم کو ووٹ نہ دیں مگر آپ بی آر ایس کو بھی ووٹ نہ دیں؟

اس کا مطلب یہی ہے کہ وہ لوگ غیر محسوس انداز میں ہماری تائید کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں.سنجے کا بی جے پی اور کانگریس میں خفیہ مفاہمت کے متعلق ویڈیو مختلف سماجی پلاٹ فام پر وائرل ہو گیا ہے اور عوام کی جانب سے دونوں جماعتوں کی اخلاقی اقدار پر سوال اٹھاے جا رہے ہیں۔

نانینی انوراگ ریڈی نے سماجی پلاٹ فارم ایکس پر تحریر کیا کہ کریم نگر کے بی جے پی امیدوار اور سا بق صدر ریاستی بی جے پی بنڈی سنجے کہہ رہے ہیں کہ کانگریس اندرونی طور پر بی جے پی کی مدد کر رہی ہے۔

کئی مقامات پر کانگریس نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور بی جے پی کے آگے سر خم کر چکی ہے۔کانگریس نے راجہ سنگھ، ڈی اروند‘بندی سنجے اور دیگرکیخلاف کمزور امیدوار ٹھرا کیے ہیں.ایک اور شخص ارجن نے تحریر کیا سابق آر ایس ایس کارکن کی قیادت میں کانگریس کنگ آر ایس ایس میں تبدیل ہو چکی ہے اور مجھے اس بات پر کوئی تعجب نہیں ہے۔