شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

کیرالا کا ایک شخص 16 ارکان خاندان سے محروم، حکومت نے کوئی وارننگ نہیں دی:منصور

وائناڈ کے لینڈسلائیڈنگ سے تباہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش آج چھٹے دن میں داخل ہوگئی ہے اور متاثرہ افراد کے اندیشوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

وائناڈ: وائناڈ کے لینڈسلائیڈنگ سے تباہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش آج چھٹے دن میں داخل ہوگئی ہے اور متاثرہ افراد کے اندیشوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
راشن دکانوں پر مودی کی تصویر نہیں لگائی جائے گی
مرکز کے ظلم کے خلاف انسانی زنجیر احتجاج، لاکھوں افراد کی شرکت
مسلم لیگ قائد کے مکان پر ریکوری نوٹس

چورل ملا علاقہ میں 30 جولائی کو ناقابل تصور تباہی ہوئی تھی اس علاقہ کا ساکن 42 سالہ منصور اس المیہ کی شدت کو ابھی تک قبول کرنے سے قاصر ہے۔ منصور اپنے خاندان کے 16 ارکان بشمول ماں، بیوی، دو بچوں، بہن اور اس کی بھاوج کے 11 ارکان خاندان سے محروم ہوچکا ہے۔

لینڈسلائیڈ نے اس کی پوری دنیا ختم کردی ہے اور وہ تنہا و بے سہارا ہوگیا ہے۔ منصور نے جس کی آنکھیں نیند کی کمی اور آنسوؤں کی وجہ سے سرخ تھیں بتایا کہ میرے پاس کچھ بھی باقی نہیں بچا ہے۔ اس نے کہا کہ میرا خاندان، میرا گھر سب کچھ جاچکا ہے۔

اس حادثہ میں منصور بال بال بچا ہے کیونکہ جس دن یہ واقعہ پیش آیا تھا اُس دن وہ کسی کام سے باہر گیا ہوا تھا، اُس نے بتایا کہ مجھے اب تک اپنی بیٹی کی لاش نہیں ملی ہے۔ ہم کو 4 لاشیں مل چکی ہیں جن میں میری بیوی، بچے، بہن اور میری ماں کی لاش شامل ہے لیکن بیٹی کی لاش ابھی تک نہیں ملی ہے۔

اب میرے پاس کچھ بھی باقی نہیں بچا ہے اور میں اب اپنے بھائی کے پاس مقیم ہوں۔ منصور کے بھائی ناصر نے بتایا کہ آج صبح انہوں نے اپنی ماں کی لاش کی شناخت کی۔ 12 ارکان خاندان کا ابھی تک کوئی اتہ پتہ نہیں۔

منصور نے بتایا کہ اس علاقہ کے عوام جن میں اس کے بھائی کا خاندان بھی شامل ہے، اس واقعہ سے پہلے حکام نے کوئی وارننگ نہیں دی تھی۔ ناصر نے کہا کہ جب سطح آب میں اضافہ ہورہا تھا تو میں نے اُن لوگوں سے کہا تھا کہ وہ میرے گھر آجائیں لیکن انہوں نے کہا کہ وہ محفوظ ہیں۔ اب سب کچھ ختم ہوچکا ہے یہ سارا علاقہ بہہ چکا ہے۔ میرا بھائی ہر چیز سے محروم ہوچکا ہے۔

a3w
a3w