دہلی

یوپی کانگریس کے کارکنوں کا شکریہ، ان کی جدوجہد رنگ لائی: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے کہا ’’مجھے آپ پر اور یوپی کے باشعور لوگوں پر فخر ہے جنہوں نے اس ملک کی گہرائی اور سچائی کو سمجھا اور پورے ہندوستان کو ہمارے آئین کو بچانے کا ٹھوس پیغام دیا۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کئی طرح سے ہراساں کرکے ڈرانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ آمرانہ حکومت کے سامنے نہیں جھکے اور اسی کا نتیجہ یہ ہے کہ آج ان کی جدوجہد ثمر آور ہوئی ہے محترمہ گاندھی نے کہا’’یوپی کانگریس کے اپنے تمام ساتھیوں کو میرا سلام۔

متعلقہ خبریں
دلتوں کی چیخیں بھی حکومت بہار کو گہری نیند سے جگانے میں ناکام رہیں: راہول
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، دستور اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ راہول گاندھی کا پارٹی کارکنوں کے نام ویڈیو پیام
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار

 میں نے آپ کو دھوپ اور دھول میں محنت کرتے دیکھا، آپ نہیں جھکے، آپ نہیں رکے، آپ نے مشکل ترین وقت میں لڑنے کا حوصلہ دکھایا۔ آپ پر تشدد کیا گیا، آپ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، آپ کو جیلوں میں ڈالا گیا، آپ کو بار بار حراست میں لیا گیا لیکن آپ ڈرے نہیں۔ کئی سے لیڈر ڈر کے مارے چلے گئے، آپ رہ گئے۔

انہوں نے کہا ’’مجھے آپ پر اور یوپی کے باشعور لوگوں پر فخر ہے جنہوں نے اس ملک کی گہرائی اور سچائی کو سمجھا اور پورے ہندوستان کو ہمارے آئین کو بچانے کا ٹھوس پیغام دیا۔

 آپ نے آج کی سیاست میں ایک پرانا آئیڈیل دوبارہ قائم کیا ہے کہ عوام کے مسائل سب سے اہم ہیں اور ان سے انکار کی قیمت بھاری ہے۔ الیکشن عوام کے ہوتے ہیں، صرف عوام لڑتے ہیں، صرف عوام ہی جیتتے ہیں۔‘‘