انٹرٹینمنٹ

کون بنے گا کروڑ پتی کا 16 واں سیزن سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر 12 اگست سے

سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کے کوئز شو کے 16ویں سیزن میں میگا اسٹار امیتابھ بچن گیم پلے میں نئے ایلیمینٹس جوڑتے ہوئے نظر آئیں گے۔

ممبئی: سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن کے کوئز شو کے 16ویں سیزن میں میگا اسٹار امیتابھ بچن گیم پلے میں نئے ایلیمینٹس جوڑتے ہوئے نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
امیتابھ بچن نے ایودھیا کے رام مندر کے قریب اراضی خرید لی
امیتابھ بچن کا بیٹی کو بیش قیمت تحفہ

عام آدمی/عورت کی صلاحیت اور عزم کوسیلبریٹ کرتے ہوئے، کون بنے گا کروڑ پتی سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر اپنے 16ویں سیزن کے ساتھ واپس آرہا ہے۔

اس سیزن کی مہم ‘زندگی ہے’ ۔ ہر موڑ پر سوال پوچھے گی۔ جواب تو دینا ہوگا’ آڈینس کو خود کا جائزہ لینے کی ترغیب دیتا ہے اور اس یقین کی عکاسی کرتا ہے کہ نازک لمحات میں زندگی ہمارے سامنے چیلنجز پیش کرکے ہمارا امتحان لیتی ہے، ان حالات کے لیے ہمارا جواب ہی ہماری آگے کی راہ ہموار کرتا ہے۔

12 اگست سے شروع ہونے والا، یہ گیم شو ہر پیر سے جمعہ رات 9 بجے نشر کیا جائے گا، جس میں میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنی میزبانی کا کردار جاری رکھتے ہوئے ہمیں متاثر کرتے رہیں گے۔

اس سال، مقابلہ کرنے والوں کے سامنے ایک دلچسپ نیا موڑ پیش کیا جائے گا: ’سپر سوال‘۔ سپر سوال، سوال 5 اور 6 کے درمیان دیا جانے والا بونس سوال ہے، جس میں کھلاڑیوں کو بغیر کسی انتخاب یا لائف لائن کے جواب دینے کا چیلنج دیاجاتا ہے۔

صحیح جواب ‘دگناسترا’ کو ان لاک کردیتا ہے، جس میں شرکاء کو سوال 6 سے 10 کے درمیان اپنی پسند کے کسی بھی ایک سوال پر بزر دبانے اور اپنی رقم کو دوگنا کرنے کا موقع ملتا ہے۔

فاسٹ-پیسڈ ’سپر صندوق‘ اس سیزن میں بھی جاری رہے گا اور گیم کے جوش و خروش کو بڑھاتے ہوئے 3,20,000 روپے کا سنگ میل کامیابی سے عبور کرنے کے بعد، مدمقابل کو 10 سوالوں پر مشتمل ریپڈ فائر کوئز پیش کیا جائے گا جس کا جواب انہیں 90 سیکنڈ میں دینا ہوگا۔

a3w
a3w