بھارت
ملک میں ایرپورٹ سسٹم معمول پر آگیا: وزارتِ شہری ہوا بازی
وزارت نے طیرانگاہوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی ہے۔ اس نے کہا کہ کل رات تین بجے سے ملک بھر کے ایرپورٹس پر ایرلائنس سسٹم حسب معمول کام کرنے لگا ہے۔

نئی دہلی: وزارتِ شہری ہوا بازی نے ہفتہ کے دن کہا کہ ملک میں سارے ایرپورٹس پر ایرلائنس سسٹم معمول پر آگیا ہے۔ دنیا بھر میں مائیکروسافٹ ونڈوز آؤٹیج کی وجہ سے خدمات متاثر ہوئی تھیں۔ وزارتِ شہری ہوا بازی کے مطابق ٹراول اڈجسمنٹ اور ریفنڈ کا عمل جاری ہے۔
وزارت نے طیرانگاہوں کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی ہے۔ اس نے کہا کہ کل رات تین بجے سے ملک بھر کے ایرپورٹس پر ایرلائنس سسٹم حسب معمول کام کرنے لگا ہے۔
پروازوں کی آمد و درفت آسانی سے جاری ہے۔ جمعہ کے دن اینڈیگو، ایرانڈیا اور اسپائیس جیٹ کی کئی پروازیں متاثر ہوئی تھیں۔ دہلی ایرپورٹ پر 400 پروازیں تاخیر سے چلائی گئیں اور 50 منسوخ ہوگئیں۔