حیدرآباد

جامعہ نظامیہ کے سالانہ امتحانات کا 5 فروری سے آغاز

تکمیل حفظ قرآن مجید کا امتحان28 فبروری مقرر ہے۔امتحان تکمیل حفظ قرآن مجید: ”ملحقہ مدارس جامعہ نظامیہ“شہر کے ملحقہ مدارس میں جو طلبہ تکمیل حفظ قرآن مجید کئے ہیں انکا امتحان جامعہ ہذاہی میں ہوگا۔

حیدرآباد: امتحانات سالانہ جامعہ نظامیہ،بابتہ فبروری 2024 ”تقریری وتحریری“ مولوی تاکامل ودبلوم فی اللغۃ العربیہ5 فبروری تا27 فبروری2024۔ 9 ساعت صبح تا 4:30 ساعت شام جامعہ ہذامیں منعقدہوں گے۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جامعہ نظامیہ میں درس بخاری شریف
میس کی سہولت کامطالبہ، عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا کا احتجاج
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

امتحانات اہل خدمات شرعیہ (نائب قضا ت‘خطابت‘امامت‘مؤذنی‘ملا)3فروری 2024کو اور امتحانات قراء ات عشرہ،سبعہ وسیدناامام عاصم کوفی4 فبروری کو منعقدہوں گے۔تکمیل حفظ قرآن مجید کا امتحان28 فبروری مقرر ہے۔امتحان تکمیل حفظ قرآن مجید: ”ملحقہ مدارس جامعہ نظامیہ“شہر کے ملحقہ مدارس میں جو طلبہ تکمیل حفظ قرآن مجید کئے ہیں انکا امتحان جامعہ ہذاہی میں ہوگا۔

مذکورہ امتحان میں شرکت کے خواہاں امیدوارو ں کو16جنوری تک درخواستیں آن لائن بغیر دیرینہ فیس داخل کرنی ہوگی۔ دیرینہ فیس مولوی تاکامل کیلئے دیرینہ فیس100 روپئے، قراء ات، اہلخدمات،تکمیل حفظ، ڈپلوماکیلئے دیرینہ فیس 50روپئے کے ساتھ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 22 جنوری ہوگی۔خانگی امیدواروں کیلئے فیس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ کامل (ابتدائی وآخری)800 روپئے۔

فاضل(اول ’دوم’سوم) 700 روپئے۔ عالم(اول ودوم)600روپئے،مولوی (اول ودوم) 500روپئے،دبلوم فی اللغۃ العربیہ300 روپئے۔نائب قضاء ت500 روپئے، خطابت وامامت 250 روپئے‘ مؤذنی وملا 150روپئے،قراء ات عشرہ، سبعہ 250 روپئے،قرأت سیدناامام عاصم کوفی رحمۃ اللہ علیہ 120 روپئے،تکمیل حفظ قرآن مجید 150 روپئے۔

خانگی امیدوارامتحان مولوی میں عربی انٹرنس یا اس کے مماثل امتحان کامیاب یاکسی مسلمہ تعلیمی ادارہ کے صداقت نامہ قابلیت یا کسی مستندعالم کی تصدیق قابلیت پر ”امتحان عالم میں مولوی یا اس کے مماثل“ عربی پری ڈگری کورس امتحان کامیاب ”امتحان فاضل میں عالم یا اس کے مماثل عربی (B.A.L.یاB.A.)جن کی زبان اختیاری عربی ہویا اسلامک اسٹیڈیز مضمون رہا ہو“ امتحان مولوی کامل میں صرف فاضلین جامعہ ہذا ہی شریک ہوسکتے ہیں۔

امیدوار کی فوٹو کا شرعی لباس میں ہونااورتاریخ پیدائش کا ثبوت لازمی ہے۔مولوی تا کامل کے امیدوار وں کیلئے پچھلے اسناد ات وکشف الدرجات لازم ہے۔بعد تکمیل درخواست شرکت امتحان کی مقرر ہ فیس کے ساتھ آن لائن جمع کرانا ہوگا۔نامکمل درخواستیں مسترد کردی جائیں گی۔ نوٹ اضلاع وبیرون ریاست کے امیدوارو ں کو امتحانات کی حدتک قیام وطعام کی سہولت دی جائے گی۔

a3w
a3w