تعلیم و روزگار

ٹیچرس کے تقررات، اقلیتی طلبہ کو مفت کوچنگ

دلچسپی رکھنے والے اہل اقلیتی امیدوار‘ 8 تا 13 اکتوبر ضلع اقلیتی بہبود کے دفتر‘ 6 ویں منزل‘ کمرہ نمبر 601‘ حج ہاؤس میں درخواست دے سکتے ہیں۔

حیدرآباد: ضلع حیدرآباد کے اقلیتی بہبود افسر محمد الیاس احمد نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ریاست کے سرکاری اور لوکل باڈی اسکولوں میں اسکول اسسٹنٹ (ایس اے) سیکنڈری گریڈ ٹیچر (ایس جی ٹی)‘ لینگویج پنڈت ایل پی اور

متعلقہ خبریں
گروپI مینس امتحان کی مفت کوچنگ، درخواستیں مطلوب
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
ایس ایس سی میں ناکام طلباء کیلئے مفت کوچنگ
TS ICET مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات
TS POLYCET مفت کوچنگ برائے اقلیتی طبقات

فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز (پی ای ٹی) کے عہدوں کے لئے ٹیچر ریکروٹمنٹ ٹسٹ (ڈی ایس سی) کے لئے اقلیتی طلبہ کو ڈسٹرکٹ مائناریٹی اسٹڈی سرکل کی جانب سے مفت کوچنگ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

دلچسپی رکھنے والے اہل اقلیتی امیدوار‘ 8 تا 13 اکتوبر ضلع اقلیتی بہبود کے دفتر‘ 6 ویں منزل‘ کمرہ نمبر 601‘ حج ہاؤس میں درخواست دے سکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے تمام کام کے دنوں میں صبح 10:30 تا شام 5 بجے فون 040-23236112 یا directormscccctelangana@gmail.com پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔