حیدرآبادسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

جب وزیر داخلہ محمودعلی نے سیکوریٹی آفیسر کو تھپڑ رسید کیا (ویڈیو)

ریاستی وزیر داخلہ محمدمحموعلی جمعہ کے روز یہاں ایک عوامی تقریب میں اپنے جذبات کھوبیٹھے اور برسرعام اپنے ہی شخصی سیکوریٹی آفیسر کو طمانچہ رسیدکردیا۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر داخلہ محمدمحموعلی جمعہ کے روز یہاں ایک عوامی تقریب میں اپنے جذبات کھوبیٹھے اور برسرعام اپنے ہی شخصی سیکوریٹی آفیسر کو طمانچہ رسیدکردیا۔

متعلقہ خبریں
نانا پاٹیکر آپے سے باہر، مداح کو طمانچہ رسید کردیا (ویڈیو)

اس واقعہ کا ویڈیوسوشل میڈیا کے مختلف پلاٹ فارم پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔دونوں وزراء محمودعلی اور ٹی سرینواس یادو شہر کے ایک سرکاری اسکول میں چیف منسٹر بریک فاسٹ اسکیم کے افتتاحی پروگرام میں شریک تھے۔

اسکیم کے افتتاح کے پروگرام کے اختتام کے بعدمحمودعلی اسٹیج پر وزیر افزائش مویشیان سرینواس یادو کے پاس گئے اور انہیں سالگرہ کی مبارکباددی۔ ٹی سرینواس یادو آج 59 سال کے ہوگئے۔

یادو سے بغل گیرہونے کے بعد وزیر داخلہ نے اپنے سیکوریٹی آفیسر کوگلدستہ دینے کو کہا مگر سیکوریٹی آفیسر اپنے ساتھ گلدستہ نہیں لے آیا تھا جس پرمحمودعلی برہم ہوگئے اور سرعام انہوں نے سیکوریٹی آفیسرکے چہرہ پر تھپڑرسید کردیا۔

تاہم عہدیداروں نے فوری طورپر ایک دوسرے گلدستہ کا نظم کیا جس کے بعد سالگرہ کی مبارکباددیتے ہوئے محمودعلی نے یادوکو گلدستہ پیش کیا۔

a3w
a3w