راہول گاندھی کے مقابلہ میں کھڑے بی جے پی امیدوار نے نتائج سے پہلے شکست قبول کرلی
دنیش پرتاپ سنگھ نے لکھا ہے' میں نے رائے بریلی کی عوام کی عاجزی کے ساتھ خوب محنت کر کے خدمت کی پھر بھی مجھے اپنی خدمات کے دوران کچھ کمی رہ گئی ہو تو ہم رائے بریلی باشندوں سے معذرت خواہ ہیں۔
رائے بریلی: رائے بریلی میں کانگریس کے سابق صدر و امیدوار راہول گاندھی کے مقابلے کھڑے بی جےپی کے امیدوار دنیش پرتاپ سنگھ نے لوک سبھا الیکشن کے حتمی نتائج سے پہلے شکست قبول کرلی ہے۔
رائے بریلی میں کانگریس امیدوار راہول گاندھی بی جےپی امیدوار سے 2 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے فیصلہ کن سبقت حاصل کرچکے ہیں لیکن اس درمیان بی جے پی امیدوار دنیش پرتاپ سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک لیٹر جاری کر اپنی شکست قبول کرلی ہے۔
انہوں نے لکھا ہے’ میں نے رائے بریلی کی عوام کی عاجزی کے ساتھ خوب محنت کر کے خدمت کی پھر بھی مجھے اپنی خدمات کے دوران کچھ کمی رہ گئی ہو تو ہم رائے بریلی باشندوں سے معذرت خواہ ہیں۔
انہوں نے پارٹی امیدواروں کے تئیں شکریہ کااظہار کیا۔ انتخابات خوب اچھے سے لڑا لیکن فیصلہ ہمارے ۔آپکے ہاتھ میں نہیں تھا۔ عوام بھگوان کے مانند ہوتے ہیں۔ اس کا جو بھی آرڈر ہوگا۔ سر ماتھ پر ہوگا۔