حیدرآباد

پرانے شہر میں بی جے پی کی رکنیت سازی مہم جاری

پرانے شہر میں بی جے پی کی رکنیت سازی مہم زور و شور سے جاری ہے، جس کی نگرانی سابق ترجمان تلنگانہ بی جے پی میر فراست علی باقری کر رہے ہیں۔

حیدرآباد: پرانے شہر میں بی جے پی کی رکنیت سازی مہم زور و شور سے جاری ہے، جس کی نگرانی سابق ترجمان تلنگانہ بی جے پی میر فراست علی باقری کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

مہم میں نوجوان، مرد و خواتین اور بزرگ بڑی تعداد میں آگے بڑھ کر بی جے پی کی رکنیت اختیار کر رہے ہیں۔ اس بار مہم کا ہدف پرانے شہر میں ایک لاکھ بی جے پی ارکان بنانا ہے۔

سابق وزیر متحدہ آندھراپردیش، سی کرشنایادو نے حسینی نگر دارالشفاء میں منعقدہ بی جے پی رکنیت سازی پروگرام کے دوران بزرگ شخصیت تقی حسین اور دیگر افراد کو بی جے پی کے رکن بننے کے کارڈ تقسیم کیے۔ اس موقع پر حلقہ اسمبلی چارمینار کے پارٹی انچارج پروین کمار بھی موجود تھے۔