جموں و کشمیر

ہسپتال میں نو مولود بچے کی نعش برآمد

منگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب سب ضلع ہسپتال سوپور میں ایک نامعلوم خاتون نے بچی کو جنم دیا اور اسے ہسپتال کے واش روم میں چھوڑ کر وہاں سے بھاگ گئی۔

سری نگر: شمالی کشمیر کے سب ضلع ہسپتال سوپور میں بدھ کے روز ایک لاوارث نو زائد بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

متعلقہ خبریں
خالدہ ضیاء اسپتال سے ڈسچارج
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
جیش کی ذیلی تنظیم نے کشمیر دہشت گرد حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی
طالبات کی خفیہ فلمبندی‘ ضبط شدہ فونس میں ہنوز کوئی فحش ویڈیوز نہیں پائے گئے: پولیس (ویڈیو)
ضلع سرسلہ میں 30بندر مردہ پائے گئے

ذرائع نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب سب ضلع ہسپتال سوپور میں ایک نامعلوم خاتون نے بچی کو جنم دیا اور اسے ہسپتال کے واش روم میں چھوڑ کر وہاں سے بھاگ گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ واش روم میں نومولود بچی کی لاش برآمد ہونے کے بعد ہسپتال میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا اور فوری طورپر پولیس جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے وارثین کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی جبکہ اس حوالے سے ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ۔